منہاج القرآن انٹرنیشنل (بارسلونا، سپین) میں نماز جمعہ کا اجتماع
منہاج القرآن انٹرنیشنل (بارسلونا، سپین) کے زیراہتمام 27 جولائی 2012 کو نماز جمعہ کا اجتماع Escola pia کے اسپورٹس ہال میں منعقد ہوا جس میں سینکڑوں افراد نے نماز جمعہ ادا کی۔
نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا کے امام قاری عبدالرزاق نقشبندی نے رمضان المبارک اور روزہ کی اہمیت پر گفتگو کی، اپنے خطاب میں انہوں نے بتایا کہ رمضان المبارک صدقات، خیرات اور زکوۃ کی ادائیگی کے لئے بہترین موقع ہے کیونکہ ا س ماہ میں نیک کام کا اجر 70 گنا ہو جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن دنیابھر میں فلاح انسانیت کے لئے کام کر رہی ہے۔ اس موقع پر انتظام و انصرام منہاج القرآن یوتھ لیگ سپین نے بلال یوسف اور خرم شبیر کی قیادت میں سرانجام دیئے۔
رپورٹ: نوید احمد اندلسی
تبصرہ