دروس عرفان القرآن (لودہراں) : دوسرا دن

لودہراں( ) اسلام کا فلسفہ اجتماعیت پرامن معاشرے کو تشکیل دیتا ہے، اسلام کی وہ تمام عبادات جن میں اجتماعیت کا ظہور ہو اجروثواب اور نتائج میں بے مثال ہوتی ہیں۔ نماز، حج، عیدین، جمعۃ المبارک، اجتماعی اعتکاف یہ تمام فلسفہ اجتماعیت کی آئینہ دار ہوتی ہیں۔ تحریک منہاج القرآن امت مسلمہ کو گنبد خضریٰ کے سائے تلے جمع کرنا چاہتی ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری بین الاقوامی سطح پر بین الامسالک اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے لازوال خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد رشید علامہ غضنفر حسنین قادری نے سالانہ سلسلہ وار دروس عرفان القرآن کی دوسری نشست سے خطاب کے دوران کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج امت مسلمہ کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت فرقوں اور ٹکڑوں میں بانٹا جارہا ہے۔ قیام پاکستان کے وقت مسلمانان ہند نے فلسفہ اجتماعیت پر عمل پیرا ہو کر ریاست پاکستان کو حاصل کر لیا۔ آج شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں مسلمانان پاکستان فلسفہ اجتماعیت پر عمل پیرا ہو کر ریاست پاکستان کو بچا سکتے ہیں۔ آج قوم کی منتشرسوچ نے قوم کومصیبتوں میں مبتلا کردیا ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری قوم کو متحد کرنے میں مصروف عمل ہیں۔

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید سے کیا گیا جس کی سعادت حافظ عبدالقیوم غوری نے حاصل کی جبکہ نقابت کے فرائض رانا محمد ظاہرالقادری نے سرانجام دیئے۔ پروگرام میں ڈاکٹر امیر غوری سابق سٹی ناظم، ملک غلام نازک آرائیں سابق یونین ناظم، چوہدری محمد اسلام زرعی انجینئر، خواجہ قاسم، چوہدری تنویر، چوہدری ارشد، حاجی شمشاد، ملک حافظ شیر محمد آرائیں، قاری نواز قادری، ملک شیر محمد گھلو اور علامہ نصیر احمد بابر نے خصوصی شرکت  کی۔

تحریک منہاج القرآن کے سلسلہ وار درس عرفان القرآن میونسپل لودہراں شہر میں جاری ہیں جہاں نماز فجر کے بعد ہزاروں کی تعداد میں خواتین و حضرات عمائدین شہر، علما، وکلاء اساتذہ، تاجران اور زندگی کے ہر شعبہ کے افراد شرکت کرتے ہیں۔ خاص طور پر گردونواح سے منہاج القرآن کے وابستگان قافلوں کی صورت میں سوئی والا، دھنوٹ، گوگڑاں پل بہشتی، ہٹی موٹن مل، بستی باغ شاہ، نواب والا، چھمب موڑ، مجاہد آباد، کونڈی، متڑین، پرمٹ، پپلی والہ، گیلے وال اور حسین آباد سے بڑی تعداد شریک ہوتے ہیں۔

درس عرفان القرآن کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے ملک اسلم حماد صدر تحریک منہاج القرآن لودہراں، نائب سرپرست چودھری عبدالغفار، اظہر لنگاہ ایڈووکیٹ، عابد جوئیہ، ملک عمر فاروق، رانا اشرف علی خان، حاجی عزیز بھٹی، ملک سلطان آرائیں، ملک فیض بخش آرائیں، ملک انور قادری خواجہ رفیق احمد صدیقی، پروفیسر جہانزیب چوہدری، قاری عبدالقیوم غوری، خواجہ محمد احمد قادری، سید نورالحسن شاہ ایڈوکیٹ، مرزا محمد اسلم، ارشد علی مرزا، مرزا وسیم، ملک اختر، سید مبشر شاہ، سید حسن شاہ، سمی شاہ، مرزا ساجد، ملک عمر فاروق۔ احسان اللہ سنبل، امیر علی چوہدری، خلیل شاہ، ملک کامران تاج، ملک فاروق آرائیں، ملک فیاض، بلال تاج، ملک صداقت، عدنان فدا، ملک ذیشان، ملک عمر حیات، مرزا شہباز، غفار، حبیب احمد، ملک ہاشم، منہاج القرآن، منہاج القرآن علماء کونسل، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے قائدین اور کارکنان نے اہم کردار ادا کیا۔

درس عرفان القرآن میں شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہر القادری کی کتابوں سی ڈی کا سٹال، ویلفیئر سٹال اور رفاقت کا سٹال لگایا گیا۔ درس عرفان القرآن میں ضلعی انتظامیہ نے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے۔ پروگرام کے آخر میں ملک کے استحکام اور سلامتی کے لئے دعا کی گئی۔

رپورٹ: مرزا محمد اسلم (میڈیا ایڈوائزر تحریک منہاج القرآن لودہراں)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top