کوہ نور ٹی وی کی ہلاکتوں پر منہاج یورپین کونسل کا اظہار افسوس

پیرس (راؤ خلیل احمد) منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری، صدر اعجاز احمد وڑائچ، ناظم محمد بلال اپل، ایم سی بی یورپ کے صدر راؤ خلیل احمد اور جملہ ممبران نے مورخہ 30 جولائی 2012ء کوہ نور ٹی وی میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگنے والی آگ اور اس میں ہلاک ہونے والے افراد کی ہلاکتوں پر دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز ہونے والے اس اندوہناک سانحہ میں منہاج یونیورسٹی کے ہونہار سکالر، نعت خوان سفیر المصطفیٰ ہمدمی اور کامران کبیر شہید ہوگئے جو سحری کے پروگرام کی لائیو ٹرانسمیشن کے لئے پروگرام میں گئے تھے۔ منہاج یورپین کونسل کی جملہ ایگزیکٹو نے دونوں منہاجین سکالرز کی شہادت پر مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، پرنسپل کالج آف شریعہ اور ان کی وساطت سے مرحومین کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا اور ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top