منہاج القرآن انٹرنیشنل (بریشیا، اٹلی) میں آئین دین کورس کی کلاسز کا آغاز

منہاج القرآن انٹرنیشنل (بریشیا، اٹلی) کے زیراہتمام مورخہ 27 جولائی 2012ء سے رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں آئیں دین سکھیں کورس کی کلاسز کا آغاز کر دیا گیا۔

آئیں دین سیکھیں کورس کی کلاسز میں تنظیمی و تحریکی فکر کے ساتھ ساتھ تربیت کے لئے فقہی مسائل پر زورر دیا جا رہا ہے جس میں تحریک منہاج القرآن بریشیا کے ڈائریکٹر علامہ وقار احمد قادری خصوصی لیکچر دے رہے ہیں۔ اب تک اس سلسلہ کی چھ کلاسز ہو چکی ہیں جن میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا مکمل تعارف، اور فقہی مسائل میں طہارت، تیمم، وضو، غسل کے علاوہ ماہ رمضان کی فضیلت و اہمیت، سحری و افطاری کی برکت اور مسائل تراویح پر لیکچر دیئے گئے ہیں۔

رپورٹ: حسنین سلیم منچلا

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top