منہاج القرآن یوتھ لیگ سپین کے اعزاز میں نوید احمد اندلسی کی طرف سے افطار ڈنر

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے سیکرٹری جنرل نوید احمد اندلسی نے مورخہ 24 جولائی 2012 کومنہاج القرآن یوتھ لیگ سپین کے ایگزیکٹو ممبران کے اعزاز میں بارسلونا کے معروف پاکستانی ریسٹورنٹ ذیشان کبابش پر افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔

نوید احمد اندلسی کی طر ف سے دیئے گئے افطارڈنر میں منہا ج القرآن یوتھ لیگ سپین کے صدر یوسف بلال، حسنا ت مصطفی ہاشمی(نائب صدر)، خرم شبیر (جنرل سیکرٹری)، محمد عثمان، محمد عتیق قادری، ذیشان علی، کامران علی، محمد اعجاز، حافظ محمد عمران، اور عمادا للہ خان نے شرکت کی۔ نوید احمد اندلسی نے افطار ڈنر کے شرکاء سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چونکہ ہم ایک ایسے عظیم مشن کے ساتھ وابستہ ہیں جس کی بے مثال قیادت نے ہمیں ایک تسبیح کے دانوں کی طرح آپس میں الفت ومحبت کی لڑی میں پرو دیا ہے۔منہاج القرآن یوتھ لیگ کے نوجوان میرے قائد کا ہراول دستہ ہیں۔

رپورٹ: نوید احمد اندلسی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top