منہاج القرآن انٹرنیشنل (ٹوکیو، جاپان) کے صدر ابوبکر صدیق (مرحوم) کے ایصال ثواب کی محفل کا انعقاد

منہاج القرآن انٹرنیشنل (ابارکی کین، جاپان) باندو شہر کے باسیوں نے اپنے مرحوم ومغفور دوست اور منہاج القرآن ٹوکیو کے صدر محمد ابوبکر صدیق کے ایصال ثواب کے لئے مورخہ 27 جولائی 2012ء کو بعد نماز عصر مرکز جامع مسجد المصطفیٰ میں محفل کا انعقاد کیا۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل اباراکی کین، جاپان کے ڈائریکٹر علامہ محمد شکیل ثانی نے مرحوم ومغفور محمد ابوبکر صدیق کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ابوبکر صدیق ایک انتہائی ملنساراور شفیق انسان تھے۔انہوں نے اپنی ساری زندگی اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اطاعت میں گذاری۔ آپ کا تعلق شرقپو ر شریف پاکستان سے تھا اور آپ حافظ محمد عمر مرتضیٰ (ڈائریکٹر منہاج القرآن سویڈن) کے بھائی اور حافظ محمد عاکف کے چچا تھے۔ انہوں نے ٹوکیو میں منہاج القرآن کی بنیاد رکھی اور ہمیشہ تحریک کو ترجیح دی۔

تحریک منہاج القرآن جاپان کے صدر سید عثمان شاہ بخاری،صالح محمد افغانی(نائب صدر)، محمد اعجاز کیانی(جنرل سیکرٹری)، صدر منہاج ایشیئن کونسل علی عمران کے علاوہ گما کین،سائتاماکین، اباراکی کین، شیزوکاکین، ناگویاکے عہدیداران نے مرحوم کی خدما ت کو سلام عقیدت پیش کیا۔حافظ قاری محمد جمیل شاہدنے ختم پاک پڑھااور علامہ محمد شکیل ثانی نے مرحوم ومغفور کے لئے خصوصی دعا کرائی۔

رپورٹ: اعجاز رمضان کیانی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top