دروس عرفان القرآن (گوجرانوالہ) : پہلا دن

تحریک منہاج القرآن گوجرانوالہ کے زیراہتمام ہفت روزہ دروس عرفان القرآن کا اہتمام کیا گیا جس کا پہلا پروگرام مورخہ 26 جولائی 2012ء بروز جمعرات تاج محل میرج ہال جی ٹی روڈ گوجرانوالہ میں منعقد ہوا۔ پروگرام میں علامہ مفتی ارشاد حسین سعیدی نے خصوصی شرکت کی۔ دیگر مہمانان گرامی میں امیر تحریک گوجرانوالہ عمران علی ایڈووکیٹ، پیر سید اصغر علی شاہ، پیر سید محسن علی شاہ، سید محمود الحسن شاہ نائب ناظم تحریک منہاج القرآن پنجاب تھے۔ دروس عرفان القرآن میں منہاج القرآن گوجرانوالہ کے تمام فورم کے ہیڈ اور عہدہ داران کے علاوہ علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں مردوخواتین نے شرکت کی۔

درس قرآن کی باقاعدہ کاروائی کا آغاز تلاوت قرآن حکیم سے ہوا تلاوت قرآن کی سعادت حکیم رفعت اشفاق نے حاصل کی اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نذرانہ محمد عبداللہ مغل نے پیش کیا۔ اس موقع پر علامہ مفتی ارشاد حسین سعیدی نے خصوصی خطاب بھی کیا۔

پروگرام کا اختتام علامہ مفتی ارشاد حسین سعیدی کی دعائے خیر سے ہوا۔

رپورٹ: حکیم رفعت اشفاق (ناظم نشرواشاعت تحریک منہاج القرآن، ضلع گوجرانوالہ)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top