دروس عرفان القرآن (گوجرانوالہ) : دوسرا دن

تحریک منہاج القرآن گوجرانوالہ کے زیراہتمام ہفت روزہ دروس عرفان القرآن کا اہتمام کیا گیا جس کا پہلا پروگرام مورخہ 27 جولائی 2012ء بروز جمعۃ المبارک تاج محل میرج ہال جی ٹی روڈ گوجرانوالہ میں منعقد ہوا۔ پروگرام میں علامہ علامہ رانا محمد نفیس قادری مرکزی نائب ناظم دعوت نے خصوصی شرکت کی۔ دیگر مہمانان گرامی میں امیر تحریک گوجرانوالہ عمران علی ایڈووکیٹ، پیر سید اصغر علی شاہ، پیر سید محسن علی شاہ، سید محمود الحسن شاہ نائب ناظم تحریک منہاج القرآن پنجاب تھے۔ دروس عرفان القرآن میں منہاج القرآن گوجرانوالہ کے تمام فورم کے ہیڈ اور عہدہ داران کے علاوہ علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی۔

درس قرآن کی باقاعدہ کارروائی کا آغاز تلاوت قرآن حکیم سے ہوا جس کی سعادت حکیم رفعت اشفاق نے حاصل کی اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نذرانہ محمد عبداللہ مغل نے پیش کیا۔ اس موقع پر علامہ رانا محمد نفیس قادری مرکزی ناظم دعوت نے "اقامت دین میں عورتوں کا کردار" کے موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی۔ درس قرآن میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، میرج ہال میں جگہ کم ہونے کی وجہ سے باہر صحن میں بھی کرسیوں کا اہتمام کرنا پڑا۔

پروگرام کے آخر میں علامہ رانا محمد نفیس قادری نے پُرسوز انداز میں دعا کروائی۔

رپورٹ: حکیم رفعت اشفاق (ناظم نشرواشاعت تحریک منہاج القرآن، ضلع گوجرانوالہ)

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top