شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا دورہ ہالینڈ
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اپنے دورہ یورپ میں 12 اگست کو ہالینڈ پہنچے جہاں سفیر یورپ علامہ حافظ نذیر احمد بھی آپ کے ساتھ تھے۔ ہالینڈ کی تمام تنظیمات نے صدر ڈاکٹر عابد عزیز خان کی سرپرستی میں آپ کا شاندار استقبال کیا۔ دیگر تنظیمات ڈین ہیگ، اینڈ ہوفن کے عہدیداران بھی یہاں استقبالی وفد میں شامل تھے۔ اس موقع پر ایمسٹرڈیم ایئر پورٹ کے ہال میں استقبالی وفد نے آپ کو خوبصورت گلدستے پیش کر کے آپ کا والہانہ خیر مقدم کیا۔ بعدازاں آپ کو ایک قافلہ کی صورت میں رہائش گاہ تک لایا گیا۔
مورخہ 13 اگست کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق عباسی، علامہ حافظ اقبال اعظم، ڈاکٹر عابد عزیز خان اور صدر و ناظم روٹرڈیم کے ہمراہ ڈین ہیگ کے رفقاء و وابستگان، شیخ الاسلام سے ملاقات کے لئے ہالینڈ پہنچے۔ ڈین ہیگ آمد پر صاحبزادہ حسن محی الدین اور دیگرمہمانوں کا منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈین ہیگ کے صدر اور دیگر منتظمین نے گرم جوشی سے استقبال کیا۔ یہاں صاحبزادہ حسن محی الدین نے خصوصی خطاب کیا۔ جس کے بعد ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے تحریکی حوالے سے فکر انگیز گفتگو کی۔ پروگرام کے بعد ڈین ہیگ کی تنظیم کی طرف سے معزز مہمانوں کے لیے ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ اس موقع پر ہالینڈ کی جملہ تنظیمات کا صاحبزادہ حسن محی الدین سے تعارف کروایا گیا۔ آخر میں آپ نے دعا کی اور تمام مہمانوں کیساتھ منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈین ہیگ مرکز پر عشاء کی نماز ادا کی۔
مورخہ 14 اگست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ہمراہ صاحبزادہ حسن محی الدین اور ڈاکٹر رحیق احمد عباسی لائیدن تشریف لے گئے جہاں آپ نے شعبہ اسلامک سنٹر کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر شیخ الاسلام نے اسلامک سنٹر کے ڈین سے طویل گفتگو کی اور اُن کی درخواست پر اپنی تمام انگلش و عربی کتب بطور تحفہ روتھرڈیم لائبریری کے لئے اعلان کیا۔ یہاں ڈین ہیگ کے عہدیداران نے تمام معزز مہمانوں کو عشائیہ بھی دیا۔
مورخہ 15 اگست کی صبح مہمانوں کا قافلہ صبح سات بجے روتھرڈیم ہالینڈ پہنچا، جن کی میزبانی منہاج القرآن انٹرنیشنل روتھرڈیم کے صدر حاجی افتخار حسین نے کی۔ اسی روز دوپہر شیخ الاسلام نے ڈنمارک کے چوہدری سرور صاحب، ناظم بلال صاحب اور دیگر تحریکی عہدیداران سے بعض ضروری امور پر تبادلہ خیال کیا اور ملاقات میں انہیں تحریکی کام کے حوالے سے ہدایات دیں۔ نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد منہاج القرآن یوتھ لیگ کی طرف سے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا جس میں پیرس سے آئے مہمان بھی شریک تھے۔ ظہرانے کے بعدآپ نے معزز مہمانوں کے وفد کے ساتھ ملاقات بھی کی۔
روٹرڈیم تنظیم کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ میں شرکت کے لیے شیخ الاسلام روانہ ہوئے جہاں روتھرڈیم تنظیم نے آپ کا ایک بار پھر گرمجوشی سے استقبال کیا۔ اس موقع پر چوہدری غلام باری نے شیخ الاسلام کی شان میں تعریفی اشعار پڑھے۔ عشائیہ میں دبئی سے ملاقات کے لئے آنیوالا وفد مسٹر قریش اور بیگم قریشی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر آپ نے منہاج القرآن انٹرنیشنل روٹرڈیم کے مرکز کو بطور ویلفیئر کے مرکز کا اعلان کیا اور یہاں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہونے والے کام کو بے حد سراہا۔ اس حوالے سے آپ نے کہا کہ اِس مرکز میں عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کی سرپرستی ڈاکٹر عابد ہی کرتے رہیں گے جبکہ موجودہ تنظیم بھی اسی طرح کام کرتی رہے گی۔
مورخہ 16 اگست کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ہمراہ صاحبزادہ محی الدین، حافظ نذیر احمد اور دیگر احباب ایمسٹرڈیم کی تنظیم کے رفقاء کے ساتھ ایمسٹرڈیم کے لئے روانہ ہوئے۔ جہاں ملاقات کے دوران شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہرالقادری کا منتظمین سے تعارف کرایا گیا۔ اس موقع پر شیخ الاسلام نے ایمسٹرڈیم میں ہونے والے تحریکی کام کو بے حد سراہا اور اس کی رفتار مزید تیز کرنے کے لیے نئے صدر اور تنطیم کے قیام کا اعلان کیا۔ اس نشست کا اختتام دعا سے ہوا۔
تبصرہ