منہاج القرآن انٹرنیشنل (ناگویا، جاپان) کے زیراہتمام آئیں دین سیکھیں کلاس کا آغاز

منہاج القرآن انٹرنیشنل (جاپان) کے دوسرے بڑے مرکز جامع المصطفیٰ ناگویا میں نماز عصر کے بعد آئیں دین سیکھیں کورس کا آغاز کردیا گیا۔ کورس نماز عصر سے افطاری تک جاری رہتا ہے جس میں سینکڑوں افراد شرکت کرتے ہیں۔

آئیں دین سیکھیں کورس کی کلاس علامہ حافظ محمد طیب (منہاجین) جو پاکستان سے نماز تراویح پڑھانے کے لئے جاپان آئے ہیں کلاس لے رہے ہیں۔ کلاس میں قرآن پاک کا تلفظ، فقہی مسائل، انبیاء وصالحین کے تذکرے اور اقوام عالم کے حالات پر گفتگو کی جاتی ہے۔ مرکز منہاج القرآن میں نماز عصر کے بعد ایک رونق کا سماں ہوتا ہے جس میں لوگ کلاس کے بعد اجتماعی درودوسلام پڑھتے ہیں۔ اجتماعی افطاری کا اہتمام بھی ہوتا ہے جس کے لئے خدام منہاج القرآن حسن اخلاق اور گرم جوشی سے کام کرتے نظر آتے ہیں، جن میں خالد علی، نعیم کیانی، بابر علی، راجہ رضوان، ملک ظہور، حافظ عبدالمصطفیٰ شاہین، حافظ سعید اور بالخصوص سید محمد عثمان شاہ بخاری پیش پیش ہوتے ہیں۔

رپورٹ: اعجاز رمضان کیانی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top