منہاج القرآن انٹرنیشنل (گارج لے گونس، فرانس) میں استقبال رمضان کا پروگرام

منہاج القرآن انٹرنیشنل (گارج لے گونس، فرانس) میں مورخہ 20 جولائی 2012ء بروز جمعہ استقبال رمضان کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت حاجی خلیل احمد (سرپرست منہاج القرآن گارج لے گونس، فرانس) نے کی جبکہ خصوصی خطاب علامہ چودھری رازق حسین نے کیا۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز قاری نورالامین کی تلاوت سے ہوا، زاہد محمود چشتی اور سید چاند شاہ نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی۔ اعلامہ چودھری رازق حسین نے استقبال رمضان کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بات پر اللہ رب العز ت کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے وہ کم ہے کہ اس نے ہمیں زندگی میں رمضان المبارک کی سعادت سے نوازا ہے، اب یہ ہمارا حق بنتا ہے کہ ہم اس رمضان المبارک کا زیادہ سے زیادہ ادب کریں، نماز پنجگانہ کی، نماز تراویح کی پابندی کرنے کے ساتھ ساتھ تلاوت کلام پاک اور درود پاک کو اپنا معمول بنائیں۔ اس کے بعد علامہ چودھری رازق حسین نے سب احباب کو نماز تراویح اور افظاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آپ احباب کے لئے منہاج القرآن (گارج لے گونس، فرانس) نے نماز تراویح اور افطاری کا انتظام کیا ہے۔ پروگرام کا اختتام قاری نورالامین کی خصوصی دعا سے ہوا۔

رپورٹ: محمد علی رضا

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top