منہاج القرآن انٹرنیشنل (گارج لے گونس، فرانس) کے زیراہتمام افطار پارٹیوں کا آغاز

منہاج القرآن انٹرنیشنل کو یہ انفرادیت حاصل ہے کہ وہ ماہ رمضان کے آغاز کے ساتھ ہی اپنے دفاتر اور مراکز پر افطاری پارٹیوں کا جال بچھا دیتی ہے، منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس فرانس کے زیراہتمام پچھلے سالوں کی طرح اس سال بھی مورخہ 19 جولائی 2012ء سے افطاری پارٹیوں کا آغاز کیا گیا۔

افطاری کے اس خوبصورت، روحانی اور نورانی پروگرام میں علامہ چودھری رازق حسین، زاہد محمود چشتی، راحت حسین، صابر حسین، سہیل یعقوب، حاجی نعیم جوڑا، طارق بٹ اور بابو خان نے خصوصی شرکت کی، جبکہ گارج لے گونس کی ایگزیکٹو، یوتھ لیگ کے ممبران کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ محفل کی صدارت حاجی خلیل احمد (سرپرست منہاج القرآن گارج لے گونس، فرانس) نے کی۔

افطار پارٹی کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری نورالامین نے حاصل کی اس کے بعد حاضرین نے مکمل یکسوئی کے ساتھ اجتماعی طور پر آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگای میں درود وسلام پیش کیا۔ منہاج القرآن گارج لے گونس کے ڈائریکٹر علامہ چودھری رازق حسین نے سب احباب کو خوش آمدید کہا اور خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کو یہ انفرادیت حاصل ہے کہ جہاں عوام الناس کو روحانی غذا مہیا کرتی ہے وہاں لوگوں کو جسمانی غذا بھی دیتی ہے۔

رپورٹ: محمد علی رضا

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top