شہر اعتکاف کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل

مورخہ: 07 اگست 2012ء

سربراہ شہر اعتکاف 2012ء شیخ زاہد فیاض آج پریس کانفرنس کریں گے

تحریک منہاج القرآن کے شہر اعتکاف کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔ جامع المنہاج ٹاؤن شپ کو معتکفین کے لیے سجا دیا گیا ہے۔ سربراہ شہر اعتکاف 2012ء شیخ زاہد فیاض آج پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے اور سیکرٹری جواد حامد شہر اعتکاف میں انتظامات کے حوالے سے آج (بدھ) شام 5:30 بجے اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

دریں اثناء اعتکاف کی انتظامی کمیٹیوں کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری ویڈیو لنک کے ذریعے کینڈا سے روزانہ معتکفین کو درس تصوف دیا کریں گے جبکہ minhaj.tv کے ذریعے یہ خطابات پوری دنیا میں کروڑوں مسلمان براہ راست دیکھ سکیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top