امریکہ میں مسجد میں آگ لگنے اور گردوارے پر حملے کے واقعات افسوس ناک ہیں۔ سہیل احمد رضا

مورخہ: 07 اگست 2012ء

انٹرفیتھ ریلیشنز تحریک منہاج القرآن کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا نے امریکی ریاست میسوری میں مسلح افراد کی طرف سے مسجد کو آگ لگانے اور ریاست و سکونسن میں گوردوارے پر حملہ کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے انہیں انتہائی افسوسناک قرار دیا ہے۔ انہوں نے پاکستان میں سکھ رہنما ڈاکٹر سورن سنگھ، سردار بشن اور سردار کلیان سنگھ سے اس واقعہ میں جاں بحق ہونے والے سکھوں کے حوالے سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ میں ہونے والے یہ واقعات اس بات کا ثبوت ہیں کہ انتہا پسندانہ سانحات دنیا کے کسی بھی خطے میں رونما ہوں ان کا کسی مذہب یا علاقے سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ انتہا پسند رویے پوری دنیا میں پائے جاتے ہیں جن سے امریکہ بھی محفوظ نہیں۔ امریکہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کرے جس سے اقلیتوں کے حقوق کی نفی ہوتی ہے۔

سہیل احمد رضا نے کہا کہ دنیا سے انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے سب مذاہب کے پیروکاروں کو مل کرکام کرنا ہوگا تاکہ دنیا میں امن، برداشت اور انسانیت کے احترام کے رویے عام ہوسکیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top