منہاج القرآن انٹرنیشنل (آما سنٹر، ڈنمارک) کے زیراہتمام معراج النبی (ص) کانفرنس

مورخہ: 10 جون 2012ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل (آما سنٹر، ڈنمارک) کے زیراہتمام مورخہ 10 جون 2012ء بروز اتوار عظیم الشان معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی جس میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز ننھے منے بچے محمد عاصم حسین نے تلاوت کلام پاک سے کیا جس کے بعد باقاعدہ نعت خوانی کا سلسلہ شروع ہوا جس میں نوید امام، محمد بنیامین بٹ، محمد عیسیٰ، ملک یٰسین، محمد آصف، فیصل نجیب، قاری ظہیر، معظم بٹ، راجہ اکبر اور عمران بشیر نے آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کیا۔ علامہ امتیاز نقیبی نے معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کچھ پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

کانفرنس میں خصوصی خطاب علامہ حافظ محمد ندیم یونس (ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل اوڈنسے، ڈنمارک) نے کیا جس میں انہوں نے سفر معراج مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور مقام مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گوشوں پر بڑے خوبصورت انداز میں روشنی ڈالی، جس کو پروگرام میں شامل لوگوں کی بڑی تعداد نے پسند کیا۔ حافظ نفیس احمد قادری نے نقابت کے فرائض سرانجام دیئے۔ پروگرام کا اختتام دعائے خیر سے ہوا اور آخر پر مہمانوں کے لئے کھانے کا انتظام کیا گیا۔

رپورٹ: عمر وقاص احمد

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top