منہاج القرآن انٹرنیشنل بنگلہ دیش کے مرکزی دفتر کا افتتاح اور افطار پارٹی

منہاج القرآن انٹرنیشنل بنگلہ دیش کے مرکزی دفتر کا افتتاح مورخہ 28 جولائی 2012ء کو امیر تحریک صوفی میزان الرحمن اور جنرل سیکرٹری محمد ابوالکلام نے کیا جس کے ساتھ ہی افطار پارٹی کا اہتمام بھی کیا گیا۔

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ھدیٰ منیز دربار شریف کے حضرت علامہ شاہ صوفی ولایت حسین القادری تھے، جبکہ دیگر احباب میں منہاج القرآن بنگلہ دیش کے صدر ڈاکٹر پروفیسر منیر احمد، یوتھ لیگ کے نائب صدر راشد، جنرل سیکرٹری ضیاء الرحمن، ناظم نشرواشاعت توحید اور دیگر ممبران و عہدیداران موجود تھے۔ افتتاحی تقریب کا آغاز مولانا ابو قیصر نے تلاوت کلام پاک سے کیا، محمد عبدالرحیم نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی۔ افتتاحی کلمات علامہ شہیداللہ حسنی نے ادا کیے۔ ان کے بعد ضیاءالرحمن، سرج الدولہ، ابوالکلام، ڈاکٹر منیر احمد اور ولایت حسین قادری نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

منہاج القرآن بنگلہ دیش کے صدر ڈاکٹر پروفیسر منیر احمد نے اپنی گفتگو میں کارکنوں کو ہدایت کی کہ اگر ہم خلوص نیت سے مصطفوی مشن کا کام کریں تو ہمیں دنیا میں عزت وسکون ملے گا اور آخرت میں نجات ملے گی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل بنگلہ دیش کے امیر صوفی میزان الرحمن نے اختتامی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن، قرآن کا راستہ ہے۔ جو قرآن سے محبت اور پیار کرتا ہے وہ کبھی دہشت گردی اور خون خرابہ نہیں کرسکتا۔ اسلام میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ اختتامی دعا کے بعد مرکزی دفتر افتتاح ہوا، افطاری کے بعد نماز مغرب ادا کی گئی جس کے بعد تقریباتین سو کے قریب شرکائے محفل کو کھانا پیش کیا گیا۔

رپورٹ: محمد ابوالکلام

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top