منہاج القرآن (یونان) کی مرکزی قیادت کی امریکن سفیر سے ملاقات

یونان میں تعینات امریکن سفیرڈینیل سمتھ نے مورخہ 24 جولائی 2012ء کو یونان کے مذہبی راہنماؤں کو اپنی رہائش گاہ پر افطاری کرائی اور گرینڈ ڈنر پیش کیا جس میں یونان بھر سے مسلم کمیونٹی کے مذہبی راہنماؤں نے شرکت کی۔

ایشیئن کمیونٹی اور پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن یونان کے صدر سید محمد جمیل شاہ نے امریکی سفیر ڈینیل سمتھ سے خصوصی ملاقات کی اور اسے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی طرف سے دہشت گردی اور فتنہ خوارج پر لکھا گیا تاریخی مبسوط فتوی کی انگلش ٹرانسلیشن پیش کی، جسے امریکن سفیر نے بہت سراہا اور اس فتویٰ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس سے مذہب اسلام کی اصل حقانیت کھل کر سامنے آئی ہے کہ اسلام ایک امن پسند مذہب ہے ۔

رپورٹ: نوید سحر

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top