شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا محمد ضیاءالحق رازی کے والد کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مورخہ: 09 اگست 2012ء

کینیڈا میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے پرسنل ریسرچ سیکرٹری محمد ضیاءالحق رازی کے والد گذشتہ روز حرکت قلب بند ہونے سے لاہور میں انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ جامع المنہاج ٹاؤن شپ میں بعد نماز عصر ادا کی گئی جس میں شہر اعتکاف کے ہزاروں معتکفین نے بھی شرکت کی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ان کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ مرحوم سچے عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور نیک صالح شخص تھے، اللہ ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ دریں اثناء قائدین تحریک منہاج القرآن کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی اور محمد ضیاءالحق رازی سے اظہار تعزیت کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top