شہر اعتکاف۔ دوسرا دن (محفل حسن قرات)

مورخہ: 11 اگست 2012ء

شہر اعتکاف کے دوسرے روز 11 اگست 2012ء کو نماز تروایح کے بعد 22 رمضان المبارک کی شب تاک رات کی مناسبت سے محفل حسن قرات کا انعقاد ہوا جس میں ایرانی قراء کی ٹیم نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز شب ساڑھے 11 بجے ہوا۔ نائب امیر تحریک کراچی قیصر اقبال قادری نے پروگرام کی نقابت کے فرائض سرانجام دیئے۔ قاری احمد ہاشمی اور قاری نور احمد چشتی نے تلاوت قرآن مجید سے پروگرام کا آغاز کیا۔

سہیل احمد رضا نے ایرانی قراء کو دعوت استقبالیہ پیش کی اور انہیں خوش آمدید کہا جبکہ جواد حامد نے ایرانی قراء کو پھولوں کے ہار پہنائے۔ اس کے بعد ایرانی قراء کی ٹیم نے الگ الگ تلاوت قرآن پاک کا شرف حاصل کیا۔ ایرانی قراء نے پاکستانی قراء کے سوالات کے جواب بھی دئیے جو انہوں نے قرآن کے مختلف حصوں سےآیت نمبر کی صورت میں پوچھے تھے۔

پروگرام میں قاری ابرار مدنی نے بھی خصوصی طور پر تلاوت قرآن پاک کا شرف حاصل کیا، ان کے مخصوص انداز تلاوت کو حاضرین نے بہت سراہا۔ آخر میں انہوں نے حدر کے ساتھ سورۃ مریم کی چند آیات تلاوت کیں، جس سے ہر سو پرکیف ساماں بندھ گیا۔ قاری ابرار مدنی شہر اعتکاف میں روزانہ نماز تراویح میں تلاوت قرآن کر رہے ہیں۔

پروگرام کے اختتام پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین باری باری تمام ایرانی قراء کو تحائف پیش کیے۔ آخر میں سید فرحت حسین شاہ نے اختتامی دعا کرائی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top