صاحبزادہ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا تیسرے روز معتکفین سے خطاب
23 رمضان المبارک 12 اگست 2012ء کو نماز عصر کے بعد صاحبزادہ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خطاب کیا۔ آپ کا یہ خطاب منہاج ٹی وی کے ذریعے براہ راست پیش کیا گیا۔
آپ نےسورۃ العصر کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے سورۃ العصر میں زمانے کی قسم کھائی ہے۔ گویا یہ محبوب مصطفیٰ کی قسم ہے کہ انسان نقصان میں ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ہر زمانہ، زمانہ مصطفیٰ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہے۔ زمانے تین ہیں، ماضی، حال اور مستقبل۔ انسان اور اس کے عجائب اب تینوں زمانوں کے گرد گھومتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے یہ شایان شان نہیں کہ وہ کسی ادنیٰ چیز کی قسم کھائے۔ اس لیے اللہ تعالیٰ نے زمانے کی قسم کھائی، کیونکہ ہر زمانے میں رفعت مصطفیٰ پائی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انسان خسارے میں ہے، اس میں کسی ایک خسارہ کا ذکر نہیں کیا، بلکہ انسان کے تمام خساروں کا ذکر ہے۔ اس میں حکومت و اقتدار سے لے کر انسان کے ذاتی اموال و حیات تک کا خسارہ ہے۔ اور جب انسان کی ہر شے کا خسارہ ہو تو اس کو فناء کہتے ہیں۔
دوسری جانب وہ چار چیزیں بھی بتا دیں کہ جن سے انسان کی بقاء ہے۔ وہ جو ایمان لایا، عمل صالح کرتا رہا، حق بات کی تلقین اور صبر کرتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص مصطفیٰ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر ایمان لا کر ان سے محبت کرتا ہے، عمل صالح کرتا ہے، حق بات کی تعلیم دیتا ہے تو بس ایسا کرنے والا شخص ہی کائنات میں بقاء پائے گا۔
تبصرہ