منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن (بنگلہ دیش) کے زیراہتمام رمضان پیکج کی تقسیم

مورخہ: 02 اگست 2012ء

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن بنگلہ دیش کے زیراہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں غریبوں، مسکینوں اور بے سہارا افراد کے لئے رمضان پیکج کا اہتمام کیا۔ اس سلسلہ میں مورخہ 02 اگست 2012ء کو محمد ابوالکلام (جنرل سیکرٹری منہاج القرآن بنگلہ دیش) کی قیادت میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیش کے زیراہتمام تقسیم کئے گئے رمضان پیکج کو مستحق افراد تک پہچانے کاخاطر خواہ اہتمام کیا گیا۔ رمضان پیکج میں راشن کے علاوہ سلے ہوئے کپڑے، عورتوں کے لئے ساڑھی اور مردوں کے لئے لونگی بھی شامل تھی۔ اس مہم کے دوران سینکڑوں روزہ داروں کی افطاری کا اہتمام بھی کیا گیا۔ تقریبا ً دو سو پچاس مردوخواتین میں رمضان پیکج تقسیم کیا گیا۔ بنگلہ دیش کے جن جن علاقوں میں رمضان پیکچ تقسیم کیا گیا ان میں حالی شہر میں محمد ابوالکلام کی زیر نگرانی، گوشائل ڈونگا میں شاہ نواز کی زیرنگرانی، لال خان بازار میں راشد اور ضیاء الرحمن کی زیرنگرانی، پتنگا میں ڈاکٹر حنیف قریشی کی زیر نگرانی، دوہا زاری میں فرید الدین کی زیرنگرانی اور چنوتی میں شہید اللہ حسینی کی زیرنگرانی تقاریب منعقد ہوئیں۔

منہاج القرآن کے زیراہتمام ان تقاریب کے انعقاد سے بنگلہ دیشی معاشرے پر بہت اچھے اثرات مرتب ہوئے اور بنگلہ دیش کے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا نے ان تمام فلاحی سرگرمیوں کی تقاریب کو بھرپور کوریج دی۔ اس موقع پر لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمد ابوالکلام نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری امت مسلمہ کے لئے اللہ رب العزت کی طرف سے ایک نعمت ہیں، اس نعمت کی قدر کرنے میں تاخیر مت کریں اور ان کے مشن کے ساتھ منسلک ہوجائیں اور دین متین کی خدمت اور عوام الناس کی فلاح وبہبود کے لئے اپنی زندگیوں کو وقف کردیں۔

رپورٹ: محمد ابوالکلام

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top