منہاج القرآن انٹرنیشنل (ناگویا، جاپان) میں شہادت علی رضی اللہ عنہ کانفرنس

مورخہ: 17 اگست 2012ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل (ناگویا، جاپان) کے زیراہتمام مورخہ 17 اگست 2012ء کو جامع مسجد المصطفیٰ ناگویا میں عظیم الشان شہادت مولائے کائنات کانفرنس منعقد ہوئی جس کی صدارت سید عثمان شاہ بخاری (صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ،جاپان) نے کی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ محمد سعد نصیر وڑائچ نے حاصل کی، نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم محمد جاوید سجن نے پیش کی۔کانفرنس میں خصوصی خطاب علامہ حافظ محمد طیب قادری (مرکزی نائب ناظم، تربیت) نے کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں مولائے کائنات حضرت علی شیر خدا رضی اللہ عنہ کی سیرت اور شہادت پر تفصیلی روشنی ڈالی، اور قرآن وحدیث کی روشنی میں فضائل و مناقب علی رضی اللہ عنہ پر خصوصی گفتگو کی، جسے حاضرین نے بہت سراہا۔ پروگرا میں اعجاز رمضان کیانی، راجہ ظہور احمد، طارق کیانی، مہدی حسن، بابر زمان، نعیم کیانی اور ملک ظہور احمد نے خصوصی شرکت کی۔

رپورٹ: اعجاز رمضان کیانی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top