منہاج اسلامک سنٹر (اوسپتالیت، سپین) کے زیر اہتمام افطار ڈنر میں سینکڑوں افراد کی شرکت

مورخہ: 10 اگست 2012ء

منہاج اسلامک سنٹر (اوسپتالیت، سپین) میں مورخہ 10 اگست 2012ء کو افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں اوسپتالیت کی پاکستانی اور عرب کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن اوسپتالیت کی انتظامیہ نے منہاج القرآن بادالونا اور بارسلونا کے عہدیداران کو خصوصی طور پر مدعو کیا تھا۔ بارسلونا سے محمد نواز کیانی، محمد اقبال چودھری، نوید احمد اندلسی اور محمد نواز قادری شریک ہوئے جبکہ بادالونا سے مرزا نواز جرال، آفتاب حسین ابرار، ارسلان اعظم کیانی، قدیر احمد اعوان اور محمد شفیق نے شرکت کی۔

افطار ڈنر کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے نوید احمد اندلسی (جنرل سیکرٹری، منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین)، محمد اقبال چودھری (صدر منہاج مصالحتی کونسل، سپین) اور حاجی زاہد اختر (صدر منہاج القرآن اوسپتالیت) نے جملہ شرکاء کو خوش آمدید کہا اور منہاج القرآن اسلامک سنٹر اوسپتالیت کے اب تک ہونے والے معاملات سے سب کو آگاہ کیا اور مسجد و اسلامی مرکز میں مستقبل میں کی جانے والی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات دیں۔ حاجی زاہد اختر نے اسلامک سنٹر کی تعمیر کے سلسلہ میں اہل اوسپتالیت کے تعاون پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

افطار کے وقت علامہ عبدالرشید شریفی (امیر منہاج القرآن بارسلونا) نے خصوصی دعا کی اور نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد منہاج القرآن بارسلونا اور بادالونا کے عہدیداران نے اوسپتالیت کی ٹیم کے افراد اور معتکفین سے ملاقات بھی کی۔

رپورٹ: نوید احمد اندلسی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top