علامہ حافظ محمداقبال اعظم کا منہاج القرآن انٹرنیشنل(گارج لے گونس، فرانس) میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب

مورخہ: 17 اگست 2012ء

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمداقبال اعظم نے مورخہ 17 اگست 2012ء کواسلامک سنٹر گارج لے گونس، فرانس میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ گارج لے گونس کی ایگزیکٹو کے اراکین بھی شریک تھے۔

علامہ حافظ محمد اقبال اعظم الازہری نے اپنے خطاب کے دوران قرآن کی حقانیت پر مدلل گفتگو کی اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت دنیا بھر میں جاری منصوبہ جات کا تعارف کرایا،انہوں نے پاکستان میں عظیم الشان منصوبہ آغوش کی تکمیل اور اس میں بچوں کے داخلہ کے حوالہ سے بریفنگ دی۔انہوں نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے بچیوں کے لئے تیار ہونے والے منصوبہ بیت الزہرہ کے حوالہ سے تفصیلات بتائیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت اپنی راہ میں خرچ کی جانے والی رقم کو فوری طور پر قبول فرماتا ہے لہذا عوام الناس کی فلاح وبہبود کے لئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے منصوبہ جات کی بھر پور معاونت کریں۔جمعہ کے خطاب اور نماز کے اختتام پر درود وسلام پڑھا گیا اور علامہ حافظ محمد اقبال اعظم الازہری نے خصوصی دعا کرائی۔

رپورٹ: محمد علی رضا

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top