منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام شہر اعتکاف 2012ء میں میڈیکل کیمپس

مورخہ: 09 اگست 2012ء

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام شہر اعتکاف 2012 میں میڈیکل کیمپس لگائے گئے۔ مردوں کی اعتکاف گاہ میں 10 دنوں کے لیے 24 گھنٹے میڈیکل سروس فراہم کی گئی۔ جہاں 17 ڈاکٹرز اور27 پیرا میڈیکل اسٹاف کے اراکین نے خدمات سرانجام دی۔ اس دوران 35 ہزار تین سو مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا اور اُن کو فری میڈیسن فراہم کی گئی۔

منہاج ہومیو پیتھک کے ڈاکٹرز اور اسٹاف نے اس موقع پر 15 ہزار چھ سو مریضوں کا علاج کیا جبکہ ایلو پیتھک کے تحت 19 ہزار سات سو مریضوں کو چیک کیا گیا۔ اس طرح یومیہ 3500 مریض زیر علاج رہے۔ اس موقع پر الرجی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد زیادہ تھی جبکہ قبض، موشن، نزلہ، بخار وغیرہ کے مریضوں کی تعداد بھی شدید گرمی کی وجہ سے بڑھ گئی تھی۔ جبکہ خواتین اعتکاف گاہ کی طرف 7000 ہزار مریضوں کو چیک کیا گیا۔ وہاں پر 5 لیڈیز ڈاکٹرز اور7 پیرا میڈیکل اسٹاف نے 10 روزہ خدمات سرانجام دی۔ خواتین کی طرف مریضوں کی تعداد یومیہ 700 سے زائد تھی اس موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت 7 ایمبولینسز نے 24 گھنٹے سروسز فراہم کی اور سیریس مریضوں کو جناح ہسپتال منتقل کیا جاتا رہا۔ دونوں کیمپوں کی نگرانی مرکزی ناظم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن افتخار شاہ بخاری نے کی جبکہ سیکرٹری کے فرائض نائب ناظم حافظ خرم شہزاد نے انجام دئیے۔

اس کے علاوہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن میڈیکل کونسل کے صدر ڈاکٹر نواز وڑائچ، نائب صدر ڈاکٹر زبیر اے خان، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر طارق قریشی، ڈاکٹر فیاض، ڈاکٹر محمد رضا ہاشمی، ڈاکٹر اسد علی، ڈاکٹر رانا محمد صدیق، ڈاکٹر ایاز نواز، ڈاکٹر محمد عامر، نے خدمات سرانجام دیں۔ جبکہ Shuger Test Dengi Test اورBlood test کے لئے شیخ وکیل احمد کی زیر نگرانی میڈیکل لیب بھی لگائی گئی جس میں سینکڑوں مریضوں کے فری ٹیسٹ کیے گئے۔ ان کے علاوہ ہومیو پیتھک میں ڈاکٹر غلام مصطفی، ڈاکٹر قاشر رفیق، ڈاکٹر یاسین، ڈاکٹر الطاف حسین اور ڈاکٹر حاجی محمد اشرف نے خدمات سرانجام دیں۔

خواتین کی طرف میڈیکل کیمپ کی نگرانی ڈاکٹر نوشابہ حمید اور کوآرڈینیٹر نبیلہ یوسف، سربراہ شازیہ بانو اور سیکرٹری سحرش عنایت تھی۔ لیڈی ڈاکٹرز میں ڈاکٹر راشدہ، ڈاکٹر رضوانہ، ڈاکٹر صوبیہ، ڈاکٹر نگینہ، ڈاکٹر بشریٰ عنایت اور ڈاکٹر نادیہ نواز نے خدمات سرانجام دیں، جبکہ نرسز کا کام محترمہ کوثرشہزادی، محترمہ آمنہ صفدر، محترمہ صائمہ صدف، محترمہ سحرش عنایت اور محترمہ محرین نے خدمات سر انجام دی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top