تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام عید ملن پارٹی

مورخہ: 26 اگست 2012ء

تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام مورخہ 26 اگست 2012 کو عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں فاضل منہاج یونیورسٹی لاہور علامہ فیاض بشیر قادری نے خصوصی شرکت کی جبکہ ان کے علاوہ دیگر مہمانان گرامی بھی شریک ہوئے۔ اس خوبصورت پارٹی میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ عید ملن پارٹی کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ اس کے بعد تاجدار کائنات حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ پیش کی گئی۔

علامہ فیاض بشیر قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری پاکستان کی آخری امید ہیں تمام انبیاء کرام علیہم السلام کی بعثت کا مقصد معاشرتی زندگی کو پر امن بنانا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان کو اپنے قائد کا ساتھ دینا ہو گا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے پیغام کو پاکستان کے ہر شہری تک پہنچانا ہوگا تاکہ اس ملک پاکستان مستحکم اور فضاء پر امن ہو سکے۔

پروگرام میں علامہ فیاض بشیر قادری ملک اسلم حماد صدر تحریک منہاج القرآن لودہراں، علامہ نصیر احمد بابر، راؤ اسحاق خان، اللہ یار بھٹہ، مہر رمضان ورک، خواجہ رفیق احمد صدیقی، سید نورالحسن شاہ، رانا اشرف، ملک فیض بخش آرائیں، چوہدری عبدالغفار سنبل، ملک سلطان آرائیں اور رانا محمد ظاہرالقادری نے کارکنان کو شیلڈیں دیں۔پروگرام کے اختتام پر امت مسلمہ، ارض پاکستان میں امن وآشتی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے صحت وسلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئ۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top