بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر محمد اقبال چودھری کے لئے تمغہ خدمت کا اعلان

مورخہ: 17 اگست 2012ء

سپین (نوید اندلسی) مورخہ 17 اگست 2012 کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام (بغداد ٹاؤن) لاہور میں بسائے جانے والے شہر اعتکاف میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں پوری دنیا اور پاکستان بھر سے مشن کے فروغ کے لئے شاندار اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے احباب کو شیلڈز، اسناد اور تمغوں سے نوازگیا۔ ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے پیس اینڈ انٹی گریشن کے میدان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر محمد اقبال چودھری (صدر منہاج مصالحتی کونسل سپین) کے لئے تمغہ خدمت کا اعلان کیا جو نظامت امور خارجہ کے ڈائریکٹر راجہ جمیل اجمل نے وصول کیا جسے بعد ازاں سپین روانہ کردیا جائے گا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی ایگزیکٹو کونسل، منہاج القرآن یوتھ لیگ، بارسلونا، بادالونا اور اوسپتالیت کی ایک مشترکہ میٹنگ 18اگست 2012 کو منعقد ہوئی جس میں محمد اقبال چودھری کو تمغہ خدمت ملنے پر خصوصی مبارکباد پیش کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top