منہاج ٹریننگ اکیڈمی میں فن خطابت کورس کی اختتامی تقریب

مورخہ 19 جولائی 2012ء بروز جمعرات منہاج ٹریننگ اکیڈمی نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام فن خطابت کورس کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ علامہ ضیاء الحق نے تلاوت کلام مجید سے محفل کا آغاز کیا، جبکہ ہدیہ نعت کی سعادت معین اختر کو ملی۔ نقابت کے فرائض علامہ غلام ربانی تیمور نے ادا کئے۔ اس موقع پر علامہ محمد شریف کمالوی نے افتتاحی کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ شرکاء کورس حدیث مبارکہ "بلغوا عنی ولو ایۃ" پر عمل کرتے ہوئے تعلیمات اسلام کو عامۃ الناس تک خوبصورت انداز میں پہنچائیں۔

شرکاء کورس کی نمائندگی کرتے ہوئے علامہ کامران قادری اور علامہ نصیر احمد نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ڈائریکٹر نظامت تربیت علامہ غلام مرتضی علوی نے کہا کہ تبلیغ کا مقصد اللہ رب العزت اور نبی رحمت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رضا کا حصول ہے۔ راہ تبلیغ میں صعوبتیں برداشت کرنا اور صبر سے ہرمشکل کا سامنا کرنا ہی راہ حق کا گامزن رہنے کانام ہے۔

فن خطابت کے فائنل مقابلے میں پہلی پوزیشن کامران علی قادری نے حاصل کی، دوسری پوزیشن کے لیے ساجد محمود قادری حقدار قرار پائے اور تیسری پوزیشن دوشرکاء عمران اقبال اور معین اختر نے حاصل کی۔ شرکاء میں علامہ احمد فاروق حیدر، علامہ منہاج الدین قادری، آفتاب احمد خان اور علامہ محمد شریف کمالوی نے اسناد تقسیم کیں۔

آخر پر دعائیہ کلمات ڈائریکٹر اکیڈمی علامہ غلام مرتضی علوی نے ادا کیے۔

رپورٹ: عظمت فرید جوئیہ

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top