شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری یورپین امن کانفرنس میں شرکت کیلئے ڈنمارک پہنچ گئے

تحریک منہاج القرآن بین المذاہب رواداری اور پرامن رویوں کے فروغ میں صف اول کا کردار ادا کر رہی ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری تحریک منہاج القرآن (ڈنمارک) کے زیر اہتمام کوپن ہیگن میں 9 ستمبر کو ہونیوالی یورپین امن کانفرنس میں شرکت کیلئے ڈنمارک پہنچ گئے۔ وہ کانفرنس سے خصوصی خطاب کریں گے۔ کانفرنس میں ڈنمارک کی مؤثر حکومتی و غیر حکومتی شخصیات اور مختلف مذاہب و شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شرکت کریں گے۔

انٹر فیتھ ریلیشنز تحریک منہاج القرآن کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا کے مطابق کانفرنس کا مقصد ڈنمارک میں مختلف مذاہب اور تہذیبوں کے افراد کے مابین مشترکات تلاش کر کے ایک ایسے معاشرے کی تشکیل ہے جس میں امن و سلامتی سب کی پہلی اور آخری ترجیح بن جائے۔ تحریک منہاج القرآن ڈنمارک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی رہنمائی میں بین المذاہب رواداری اور پر امن رویوں کے فروغ کیلئے صف اول کا کردار ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری عالمی سطح پر تیزی سے ابھرنے والی ایسی شخصیت ہیں جنہوں نے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے سُلگتے ماحول میں مختلف معاشروں کو امن و محبت کی فکری و عملی رہنمائی فراہم کی ہے اور دنیا کے امن پسندوں میں انتہا پسندی کے خلاف متحرک ہونے کا احساس اجاگر کر کے ان کو امید اور حوصلہ دیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top