شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا شہداء 6 ستمبر کو خراج عقیدت

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ 6 ستمبر کا دن وطن عزیز کے دفاع کے لیے عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوموں کی زندگی میں کچھ دن انتہائی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں جن کے باعث ان کا تشخص ایک غیور، باحمیت، اور جرات مند قوم کا ہوتا ہے۔ آج کے دن وطن عزیز کے ہر بچے کو عہد کرنا ہے کہ وہ وطن عزیز کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کو زندگی کی سب سے پہلی ترحیح بنا کر اس شعور کو اگلی نسلوں تک پہنچاتے رہیں گے۔ وطن عزیز کو سیاسی و معاشی طور پر مستحکم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ محب وطن باکردار اور باصلاحیت قیادت کو آگے لا کر ایک نئے پاکستان کی تشکیل کی جائے اور اس کے لیے ہر فرد کو موجودہ انتخابی نظام کے خلاف منظم اور مؤثر پرامن جدوجہد کرنا ہے۔ کیونکہ اس وقت ملک و قوم کا بدترین دشمن یہ کرپٹ، فرسودہ انتخابی نظام ہے۔ پاکستان کی تکمیل کے لیے ہر پاکستانی کو موجودہ نظام انتخاب کے خلاف 6 ستمبر والے عزم کے ساتھ یہ جنگ جیتنی ہو گی تاکہ پاکستان ایشیاء کا باوقار ملک اور پاکستانی باحمیت اور خوشحال قوم بن سکیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top