شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا وجود امت مسلمہ کے لیے عطیہ خداوندی ہے : رانا محمد ادریس

فیصل آباد ( ) شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہر القادری کی قیادت پر ہمیں مکمل اعتماد ہے۔ انہوں نے اسلام کا اصل چہرہ دکھایا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت کا فروغ کر کے دنیا سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مؤثر کردار ادا کیا ہے۔ اب وہ پاکستان کے ظالمانہ نظام کی بیخ کنی کے لیے پاکستان آرہے ہیں۔ ہم سب ان کے ساتھ مل کر اسلام کی اقامت کے لیے کوشش کریں گے اوران کی پاکستان میں آمد نئے پاکستان کی بنیاد بنے گی۔

 ان خیالات کا اظہار منہاج القرآن اور دارالعلوم نوریہ رضویہ فیصل آباد کے فاضلین نے علماء کرام کے اجلاس میں اظہا رخیال کرتے ہوئے کیا، جس کی صدارت امیر تحریک فیصل آباد سید ہدایت رسول قادری نے کی۔ اجلاس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا وجود امت مسلمہ کے لیے عطیہ خداوندی ہے جنہوں نے فرقہ واریت، رنگ و نسل او ر زبان کے بتوں کو پاش پاش کرکے’’ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لیے‘‘ کاسبق دیاہے۔

انہوں نے کہا کہ علماء کرام پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ معاشرے کے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں پائے جانے والے جزوی و کلی بگاڑ کی درستگی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ کردار اور تقویٰ کا پیکر بنیں۔ اس موقع پر ضلعی ناظم انجینئر محمد رفیق نجم، فیاض بشیر، عتیق سعید، پروفیسر غلام مرتضیٰ، حبیب سعیدی، مفتی شہباز، علامہ عارف صدیقی، علامہ اختر حسین اختر، علامہ منیرشہباز، علامہ حافظ عثمان و دیگر علماء کرام بھی موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top