شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہر القادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے مرکز پر خطاب جمعہ فرمایا

کوپن ہیگن (محمد منیر) بانی و سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے مورخہ 07 ستمبر 2012ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے مرکز پرجمعہ کا خطاب فرمایا۔ARY، منہاج ٹی وی اور میڈیا کے نمائندگان کے علاوہ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین، منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی، منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی، منہاج القرآن انٹرنیشنل ہالینڈ، منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان اور منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس سے آئے ہوئے وفود کی کثیر تعداد موجود تھی۔

پاکستان سے تشریف لائے معزز قاری اللہ بخش نقشبندی نے خوبصورت انداز میں قرآن حکیم کی تلاوت کی۔ شیخ الاسلام کے تشریف لانے سے پہلے امیر تحریک منہاج القرآن ڈنمارک علامہ عبدالستار سراج نے اللہ کا بندہ کون ہوتا ہے اور اس کے ساتھ تعلق کیسا ہونا چاہیئے کے موضوع پر گفتگو کی۔شیخ الاسلام نے یورپین امن کانفرنس کے سلسلہ میں مختلف ممالک سے آئے ہوئے وفود سے ان کی خیریت دریافت کی۔ آپ نے فرمایا کہ انسان کا ایک رحجان ہوتا ہے یعنی ایک چیز کو دوسری پر ترجیح دینا۔ یہ رحجان جب بڑھتا ہے تو دھیان میں تبدیل ہوجاتا ہے پھر محبوب ہر وقت دھیان میں رہنے لگتا ہے۔ یہ دھیان بڑھتاہے تو میلان میں تبدیل ہوجاتا ہے جوں جوں میلان بڑھتا ہے تو انسان محبوب کی طرف مائل ہوجاتا ہے حتی کہ بندہ گیان کی منزل کو پالیتا ہے، گیان اگر کامل ہوجائے تو لوگوں کے طعنوں کی پرواہ نہیں رہتی کیونکہ پھر انسان کا دھیان صرف منزل پر ہوتا ہے وہ دائیں اور بائیں نہیں دیکھتا اور حصول منزل یہ ہے کہ جب منزل یعنی محبوب کوپالے تو سب کچھ اس کے قدموں میں نچھاور کردے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top