ایم ایس ایم کی مرکزی کیبنٹ کے ممبر وجہیہ الحسنین شاہ بخاری کے والد محترم قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے

فتح جنگ کی معروف روحانی شخصیت، مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ پاکستان کی مرکزی کیبنٹ کے ممبر وجہیہ الحسنین شاہ بخاری کے والد محترم اور تحریک منہاج القرآن کے راہنما پیر سید علی حیدر شاہ بخاری داغ مفارقت دے گئے۔ ان کا نماز جنازہ (9 ستمبر 2012ء) دن 3 بجے ان کے آبائی گاؤں گکھڑ میں ادا کردیا گیا۔ محروم کا نماز جنازہ معروف صوفی پیر طارق اعظم ثانی سرکار (سالک آباد) نے پڑھایا۔ جبکہ علاقہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات، تحریک منہاج القرآن کے راہنماؤں حاجی عبدالرزاق امیر اٹک، محمد حنیف مصطفوی نائب صدر ایم ایس ایم پاکستان، رانا راحیل سیکرٹری جنرل ایم ایس ایم پاکستان، رضی طاہر اور صدر ایم ایس ایم اٹک سمیت کثیر تعداد میں رفقاء و وابستگان نے شرکت کی۔

تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور امیر پنجاب احمد نواز انجم نے بذریعہ فون اظہار افسوس کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top