منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن (کھوئیرٹہ آزاد کشمیر) کے زیراہتمام عید راشن پیکج کی تقسیم

مورخہ: 14 اگست 2012ء

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کھوئیرٹہ آزاد کشمیر کے زیراہتمام 14 اگست 2012ء بمطابق 25 رمضان المبارک کو تحصیل کھوئیرٹہ کے مستحقین میں تقسیم عید راشن پیکج کی تقریب منعقد ہوئی۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی اس تقریب میں مستحقین کھوئیرٹہ کے 105غریب گھرانو ں میں عید راشن تقسیم کیا گیا۔ عید راشن پیکج میں آٹا، چینی، کوکنگ آئل، سویاں اور روز مرہ کی اشیاء شامل تھیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر کھوئیرٹہ راجہ عمران شاہین تھے، جب کہ صدارت امیر تحریک آ زاد کشمیر سید ابرار سرور شاہ نے کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے قاری شاہد محمود نے کیا، جبکہ حافظ وسیم رضا جنرل سیکرٹری یوتھ لیگ کھوئیرٹہ نے نعت مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھی۔ تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض صدر تحریک کھوئیرٹہ حافظ آفتاب احمد ضیاء نے سرانجام دئیے۔

عید راشن پیکج 2012ء اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے گزشتہ ڈیڑھ سالہ فلاحی کارکردگی پر ناظم ویلفیئر کھوئیرٹہ ظفر اقبال غازی نے روشنی ڈالی اور سا تھ سا تھ اُن لوگو ں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اِس تقریب کو کامیاب بنایا۔

حافظ وسیم زیدی ناظم دعوت و تربیت TMQ کھوئیرٹہ نے تحریک منہاج القرآن کے مقاصد، قائد تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زندگی اور اُن کی عالمی سطح پر کی جانے والی عظیم کاوشوں پر روشنی ڈالتے ہوئے خوب صورت الفاظ میں اظہارخیال کیا۔

تقریب سے مہمان خصوصی راجہ عمران شاہین نے خطاب کر تے ہوئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی فلاح انسانیت کے لیے ایسی تقاریب کا منعقد کرانا موجودہ دور میں ایک انتہائی احسن اقدام ہے۔امیر تحریک سید ابرار سرور شاہ نے منہاج ویلفئیرفاؤنڈیشن کھوئیرٹہ کی اس فلاحی تقریب کو سراہتے ہوئے تمام کارکنا ن کو مبارکباد پیش کی۔

عید راشن پیکج کی تقریب کو کامیاب بنانے میں جن افراد نے اہم کردار ادا کیا ان میں یاسر شبیر ڈار نائب ناظم دعوت TMQ کھوئیرٹہ، حافظ محمد وسیم زیدی، ظفر اقبال غازی، حبیب اشرف مغل، حافظ اعظم نقشبندی ناظم نشرواشا عت TMQ کھوئیرٹہ، سید حبیب حسین شاہ ناظم سٹی TMQ کھوئیرٹہ، ساجد حسین آسی صدر سٹی TMQ کھوئیرٹہ، سکندر کیانی جنرل ٹری MSM کھوئیرٹہ، شہباز احمد مصطفوی، ندیل چوہدری صدر MSM بوائز ڈگری کالج کھوئیرٹہ، جہانگیر چوہدری، حافظ افتخار احمد، عثمان ڈار، ابرار شاہ، طاہر ثانی، شفیق الرحمن غازی، مبشر احمد مصطفوی، محمد عظیم کھوکھر نے اہم کردار ادا کیا۔

تقریب سے شوکت علی ناز ایڈمنیسٹریٹر کھوئیرٹہ، پروفیسر عبداللہ طاہر، راجہ اشفاق احمد جنرل سیکرٹری انجمن تاجران کھوئیرٹہ، میڈیم نجم النساء ناظمہ ویمن لیگ کھوئیرٹہ، میڈیم تسنیم چوہدری نائب ناظمہ MWL کھوئیرٹہ اور شکیل احمد بٹ نے بھی خطاب کیا۔

رپورٹ: عرفان قادری ناظم TMQ کھوئیرٹہ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top