منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا کے زیر اہتمام محفل میلاد
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا کے زیر اہتمام مورخہ 10 اگست 2012ء کو آمنہ مسجد میں عظیم الشان محفل میلاد منعقد ہوئی جس میں گرد ونواح سے پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ محمد بشیر نے حاصل کی۔ صلاح الدین قادری، اشفاق قادری اور راجہ نوید قادری نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔منہاج ایشیئن کونسل کے امیر محمد جمیل چودھری نے اپنے خطاب میں خوبصورت اندازمیں فصاحت وبلاغت کے ساتھ عظمت قرآن پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ قرآن کی عظمت اپنی جگہ مگر جس ہستی کی وجہ سے قرآن اترا وہ ہستی وجہ تخلیق کائنات ہے اور وہی ہستی وجہ نزول قرآن ہے۔انہوں نے منہاج القرآن انٹرنیشنل اورشیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی تعلیمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں احیائے دین کا بیڑہ منہاج القرآن نے اٹھایا ہے محفل کے اختتام پر درود وسلام کے بعد خصوصی دعا کی گئی اور جملہ شرکاء کو لنگر پیش کیا گیا۔
رپورٹ: محمد فاروق
تبصرہ