ہمیں ملک کو قائداعظم کا پاکستان بنانے کے لئے ان کے افکار پر عمل پیرا ہونا پڑے گا۔ عبدالرحمن شان

تحریک منہاج القران جہانیاں کے صدر عبدالرحمن شان نے 11 ستمبر قائداعظم کی وفات کے دن کے موقع پر سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم نے اپنے خطابات میں ہمیشہ جمہوریت کو فروغ دینے کی بات کی۔ وہ انتہائی سخت سزاؤں کے ساتھ ملک سے کرپشن کاخاتمہ چاہتے تھے۔ انہوں نے 18 اگست 1947 کو ایک بنک کے افتتاح کے موقع پر ملک میں مغربی معاشی نظام کی بجائے غریب دوست اقتصادی نظام متعارف کروانے کا عہد کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایسی راہ عمل اختیار کریں گے جو انسانی اخوت پر مبنی ہوگی۔ ہمیں ملک کو قائداعظم کا پاکستان بنانے کے لئے ان کے افکار پر عمل پیرا ہونا پڑے گا۔

اس موقع پر حافظ احمد دین، ڈاکٹر راؤ محمد ایوب، محمد شہباز فریدی، مرزا امتیاز، عبدالکریم، خالد ندیم، نصراللہ سیالوی، حافظ نجف، محمد عظیم، ملک طاہر مرتضیٰ، خداد اد واہلہ، مظہر اقبال، قاسم واہلہ، فیصل چوہان ودیگر معزز شہریوں نے شرکت کی۔

محمد نصراللہ سیالوی ناظم میڈیا جہانیاں

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top