تحریک منہاج القران جہانیاں کے زیراہتمام کراچی اور لاہور میں جان بحق ہونے والے افراد کیلئے فاتحہ خوانی

تحریک منہاج القران جہانیاں کے زیراہتمام مرزا عبدالکریم کی رہائش گاہ واقع بلدیہ ٹاؤن جہانیاں، کراچی اور لاہور میں جان بحق ہونے والے 300 سے زائد افراد کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور سوگواران کے لیے صبر کی دعا کی گئی۔ اس موقع پر صدر تحریک عبدالرحمن شان نے کہا کہ کراچی اور لاہور کی فیکٹریوں میں آتشزدگی انتہائی افسوس ناک ہے۔ سیلاب اور ایسے واقعات خدا کی طرف سے ہم پر عذاب ہیں، ہمیں قران وسنت کی طرف لوٹنا ہو گا۔

انہوں نے اسے قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی، پنجاب اور سندھ حکومتیں ناکام نظر آتی ہیں۔ آئندہ ایسے واقعات سے بچنے کے لئے حکومت فیکٹریوں میں حفاظتی انتظامات کو یقینی بنائے۔ اس موقع پر سرپرست تحریک حافظ احمد دین، ناظم شہباز فریدی، ناظم میڈیا نصراللہ سیالوی، ناظم مالیات محمد شہباز فریدی، ناظم ممبر شپ ملک ریحان، مرزا عبدلکریم خالد ندیم، اتفاق فریدی شہباز فریدی ودیگر موجود تھے۔

رپورٹ: محمد نصراللہ سیالوی (ناظم میڈیا جہانیاں)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top