تحریک منہاج القرآن (نوشہرہ ورکاں) کے زیراہتمام بیداری شعور کنونشن

تحریک منہاج القرآن نوشہرہ ورکاں کے زیراہتمام بیداری شعور کنونشن کا انعقاد مورخہ 2 ستمبر 2012 کو کیا گیا جس میں خصوصی شرکت سینئر نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض نے کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آباز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے۔

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت بدترین مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ پاکستان کا الیکشن سسٹم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس سسٹم کے خلاف اعلان بغاوت کرنا ہوگا اور بیداری شعور کے اس پیغام کو گھر گھر تک عام کرنا ہوگا۔

کنونشن کے اختتام پر ملکی سلامتی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top