ڈاکٹر طاہر حمید تنولی کو PhD کی تکمیل پر مبارک باد

یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور نے ناظم تحقیق و تبلیغات تحریک منہاج القرآن طاہر حمید تنولی کو اردو/اقبالیات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری دی ہے۔ طاہر حمید تنولی نے "مشرق و مغرب کی تہذیبی کشمکش کا تجزیاتی مطالعہ۔ فکر اقبال کی روشنی میں" کے موضوع پر اپنا تحقیقی مقالہ مکمل کیا۔ انہوں نے یہ مقالہ ممتاز ماہر تعلیم، محقق اور اقبال شناس پروفیسر ڈاکٹر مظفر عباس کی نگرانی میں مکمل کیا۔ اس مقالے میں تہذیبوں کے تعارف، ماہیت، باہمی ارتباط و امتیاز، نمایاں معاصر مغربی مفکرین کے افکار کے تجزیے، اسلامی تہذیب کے امتیاز اور اقوم عالم کی تاریخ میں اسلامی تہذیب کے کردار، مغربی تہذیب کے تجزیے، معاصر تہذیبی کشمکش کے اسباب اور فکر اقبال کی روشنی میں اس کے حل کو موضوع تحقیق بنایا گیا ہے۔ انہوں نے اپنے تحقیقی مقالے میں سیموئیل ہن ٹنگٹن کے تہذیبی تصادم کے نظریے کے چودہ نقائص کی نشان دہی کی ہے، جو موجودہ عالمی منظر نامے میں التباس، ابہام اور کشمکش و تصادم کا باعث بنے۔ مطالعات تہذیب اور معاصر تہذیبی کشمکش کے خاتمے کے باب میں یہ تحقیق ایک نمایاں پیش رفت ہے۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر طاہر حمید تنولی قبل ازیں سری لنکن یونیورسٹی سے Anxiety Management in Islam کے موضوع پر ڈاکٹریٹ کرچکے ہیں اور ان کا مقالہ طباعت کے مراحل میں ہے۔

اُنہیں دوبارہ PhD کی تکمیل پر بانی و سرپرست اَعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، صاحبزادہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صاحبزادہ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، امیر تحریک صاحبزادہ فیض الرحمن درانی، جملہ ناظمین، نائب ناظمین و سٹاف ممبران تحریک منہاج القرآن، اَساتذہ منہاج یونیورسٹی اور فرید ملّت رِیسرچ اِنسٹی ٹیوٹ کے اسکالرز نے خصوصی مبارک باد دی ہے اور دعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ اُن کے علم اور عمل میں برکت عطا فرمائے اور اُنہیں اپنے اِس علم کو دین اِسلام کی سربلندی اور مصطفوی مشن کی تکمیل کے لیے اِستعمال کرنے کی مزید توفیق عطا فرمائے۔ (آمین)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top