محمد تاج الدین کالامی کو ایم۔ فل کی تکمیل پر مبارک باد
فرید ملّت رِیسرچ اِنسٹی ٹیوٹ کے سینئر رِیسرچ اسکالر محمد تاج الدین کالامی نے منہاج یونیورسٹی کے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز سے ایم۔ فل کی ڈگری کے جملہ تقاضوں کی تکمیل کرتے ہوئے درج ذیل موضوع پر اپنا مقالہ لکھا ہے: "اِمام ماوردی اور اِمام فراء کی کتب الاحکام السلطانیۃ کے منہج و اُسلوب کا تقابلی جائزہ"۔ انہوں نے یہ مقالہ ڈاکٹر علی اکبر الازہری کی زیر نگرانی لکھا ہے۔
اُنہیں ایم۔ فل کی تکمیل پر بانی و سرپرست اَعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، صاحبزادہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صاحبزادہ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، امیر تحریک صاحبزادہ فیض الرحمن درانی، جملہ ناظمین، نائب ناظمین و سٹاف ممبران تحریک منہاج القرآن، اَساتذہ منہاج یونیورسٹی اور فرید ملّت رِیسرچ اِنسٹی ٹیوٹ کے اسکالرز نے خصوصی مبارکباد دی ہے اور دعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ اُن کے علم اور عمل میں برکت عطا فرمائے اور اُنہیں اپنے اِس علم کو دین اِسلام کی سربلندی اور مصطفوی مشن کی تکمیل کے لیے اِستعمال کرنے کی مزید توفیق عطا فرمائے۔ (آمین)
تبصرہ