عظمت مصطفیٰ (ص) ریلی : پشاور

مورخہ 21 ستمبر 2012ء کو توہین آمیز فلم کے خلاف ضلع پشاور کے غیور عوام نے اپنے آقا و مولا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اظہار وفاداری کیلئے تحریک منہاج القرآن ضلع پشاور کی عظمت مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی میں شرکت کی۔ شرکاء نے توہین آمیز فلم کے خلاف کتبے اٹھا رکھے تھے۔ امت مسلمہ کے حکمرانوں اور OIC کی بے حسی کی بھی پر زور مذمت کی گئی۔ ریلی میں شریک افراد نے محسن انسانیت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درودوسلام پڑھ کر پوری دنیا کو ان سے وفا داری کا بھرپور پیغام دیا۔ ریلی کے دوران تحریک منہاج القرآن علماء کونسل کے قائدین شہر کے مختلف مقامات پر خطابات بھی کیے اور محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایمان کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں کی گئی اس گستاخی پر اس وقت تک سراپا احتجاج رہیں گے، جب تک گستاخانہ فلمساز ادارے تمام ادارکاروں اور ذمہ داران کو کڑی سے کڑی سزا نہیں دی جاتی۔

اس ریلی میں تحریک منہاج القرآن ضلع پشاور، منہاج القرآن علماء کونسل، پاکستان عوامی تحریک، منہاج القرآن ویمن لیگ، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سمیت تمام فورمز کے قائدین اور اراکین نے بھی شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top