منہاج القرآن انٹرنیشنل (گارج لے گونس، فرانس ) میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کا یوم وفات ادب و احترام سے منایا گیا

مورخہ: 11 اگست 2012ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل(گارج لے گونس، فرانس) کے زیر اہتمام مورخہ 11 اگست 2102ء کو حضرت علی رضی اللہ عنہ کا یوم وصال انتہائی ادب واحترام سے منایا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی نے بھر پور شرکت کی۔محفل کی صدارت حاجی خلیل احمد(سرپرست منہاج القرآن گارج لے گونس، فرانس) نے کی جبکہ راحت حسین(صدر)، فلک شیر(ناظم)، شوکت علی(ناظم مالیات)، سہیل یعقوب(صدر یوتھ لیگ)، حاجی بابوخان، زاہد محمود چشتی اور قاری نور الامین کے علاوہ ایگزیکٹو ممبران نے بھی شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری نورالامین قادری نے حاصل کی۔سید چاند شاہ اور زاہد محمود چشتی نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقید ت پیش کئے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل (گارج لے گونس، فرانس) کے ڈائریکٹر علامہ چودھری رازق حسین گجر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولائے کائنات حضرت علی رضی اللہ عنہ کی طرف دیکھنا بھی عبادت، ان کا ذکر کرنا بھی عبادت ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی وسرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری امت مسلمہ کو آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت و اطاعت کے ساتھ ساتھ اہلبیت و صحابہ کرام کی محبت کی تعلیمات سے روشناس کر ارہے ہیں۔

رپورٹ: محمد علی رضا

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top