منہاج القرآن انٹرنیشنل (جاپان) کے وفد کی مرکزی سیکرٹریٹ آمد

منہاج القرآن انٹرنیشنل (جاپان) کے 2 رکنی وفد اعجاز رمضان کیانی (ناظم MQI جاپان) اور ماہ خان (ابارکی کین) نے مورخہ 24 ستمبر 2012 ء کو مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا۔

ندیم احمد اعوان (اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس DFA) نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور انٹرٹینمنٹ کے بعد ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل سے ملاقات اور میٹنگ ہوئی جس میں محمد وسیم افضل، ندیم احمد اعوان اور میاں اشتیاق احمد بھی شریک ہوئے۔ میٹنگ میں NEC جاپان کی ورکنگ اور جملہ امور کو ڈسکس کیا گیا۔اعجاز رمضان کیانی نے NEC کی منہاج ایشیئن کونسل کے ساتھ ورکنگ کے بارے میں بریفنگ دی۔ ناظم امور خارجہ نے منہاج ایشیئن کونسل کے ساتھ ورکنگ کو بہتر کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور اعجاز رمضان کیانی کے ذریعے NEC جاپان کو ہدایات دیں۔ناظم جاپان اعجاز رمضان کیانی نے منہاج القرآن اسلامک سنٹر اباراکی کین کے جملہ امور کے بارے میں ناظم امور خارجہ کو بریفنگ دی جس پر راجہ جمیل اجمل نے خصوصی ہدایات دیں۔ ناظم امور خارجہ نے علامہ محمد شکیل ثانی کی تعیناتی اور مرکز کے معاملات کے حوالہ سے ابارکی تنظیم کی طرف سے موصول ہونے والی رپورٹ، NEC جاپان کی سفارشات پر خصوصی ڈسکشن کی اور معاملات کو احسن انداز میں حل کرنے کے بارے میں تجاویز دیں۔ میٹنگ کے دوران منہاج القرآن انٹرنیشنل (اباراکی کین، جاپان) علامہ محمد شکیل ثانی بھی تشریف لے آئے۔

ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل نے اعجاز رمضان کیانی اور علامہ محمد شکیل ثانی کے ساتھ میٹنگ کے دوران جاپان میں مشن کے فروغ کے لئے بعض امور کی طرف توجہ دلائی جس میں حلقات درود وفکر، دروس قرآن، ای لرننگ، سکالر آن لائن کے علاوہ ممبر شپ میں اضافہ کے حوالہ سے ہدایات دیں۔ راجہ جمیل اجمل نے جاپان کی ایگزیکٹو باڈی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کام میں مزید بہتری لانے کے بارے میں کہا، اور یہ بھی باور کروایا کہ موجودہ ٹیم سے مرکز کو بہت سی توقعات وابستہ ہیں اور مرکز ان کے بارے میں حسن ظن رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ ہم سب آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اس عظیم مشن میں ایک فیملی ممبر کی حیثیت سے شامل ہیں لہذا ہمیں آپس میں پیار، محبت اور اتفاق کے ساتھ مش کے فروغ کے لئے کام کرنا ہوگا۔

ماہ خان جو مرکزی سیکرٹریٹ کے وزٹ پر پہلی دفعہ تشریف لائے تھے کو حافظ محمد عمیر وقاص (سیکرٹری ویلفیئر DFA) نے مرکزی سیکرٹریٹ کے جملہ شعبہ جات اور بالخصوص منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے عظیم فلاحی منصوبہ آغوش کا وزٹ کرایا۔ مرکزی سیکرٹریٹ اور ملحقہ تعلیمی ادارہ جات کا وزٹ کرنے کے بعد ماہ خان نے کہا کہ انہوں نے اپنے کاروباری سفر کے دران پوری دنیا کا وزٹ کیا ہے مگر منہاج القرآن انٹرنیشنل جیسی منظم اور روحانی آرگنائزیشن نہیں دیکھی۔ انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں منہاج القرآن کے عظیم قافلے میں شامل ہوا ہوں اور ان شاء اللہ اباراکی کین اور ناگویا میں منہاج اسلامک سنٹر ز کے قیام کے لئے اپنی بھر پور صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے پایہ تکمیل تک پہنچاؤں گا۔ اعجاز رمضان کیانی اور علامہ محمد شکیل ثانی نے اپنے بھر پورتعاون کا یقین دلایا اور اس بات کا اظہار کیا کہ ماہ خان جیسی شخصیت مشن کی ترویج وترقی کے لئے گرانقدر کردار ادا کرسکتی ہے۔ ماہ خان نے اپنے وزٹ کے دوران ڈاکٹر رحیق احمدعباسی ناظم اعلی منہاج القرآن سے بھی ملاقات کی۔ نظامت امور خارجہ کی طرف سے معزز مہمانوں کو ظہرانہ دیا گیا جس کے بعد اعجاز رمضان کیانی اور ماہ خان مرکز سے واپسی کے لئے روانہ ہوئے۔

رپورٹ: محمد وسیم افضل

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top