حکمران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام سے جینے کا حق بھی چھین رہے ہیں۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی

عوام کش پالیسیوں کا تسلسل مقتدر طبقے کی غلامانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے
حکومت کے پاس عوام کو ریلیف دینے کا کوئی پروگرام نہیں ہے جو انتہائی مایوس کن امر ہے

تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے سلسلہ کو جاری رکھ کر حکومت نے عوام دشمنی کی اپنی پالیسیوں پر مہر تصدیق ثبت کردی ہے۔ ہم حکومت کی اس روش کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ حکمران ہر چند دنوں کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام سے جینے کا حق بھی چھین رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پچھلی مرتبہ کئے گئے اضافہ میں کمی کا ڈرامہ رچایا گیا اور اب قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا گیا ہے۔ حکومت کے پاس عوام کو ریلیف دینے کا کوئی پروگرام نہیں ہے جو انتہائی مایوس کن امر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کش پالیسیوں کا تسلسل مقتدر طبقے کی غلامانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ عوام اس ظالمانہ نظام کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں جو ایسی پارلیمنٹ تشکیل دیتا ہے جسکی پہلی ترجیح عوام نہیں بلکہ مراعات یافتہ طبقے کو ریلیف دینا ہے۔

ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ استحصالی نظام کے خلاف اٹھنا عوام کیلئے ناگزیر ہوچکا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top