عظمت مصطفیٰ (ص) ریلی : دولتالہ

حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخانہ فلم کے خلاف تحریک منہاج القرآن دولتالہ حلقہ پی پی 4 نے دوسری تنطیموں کے ساتھ مل کر یوم عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر 21 ستمبر کو عظیم الشان عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی نکالی۔ جس میں علاقہ بھر سے ہزاروں عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھرپور شرکت کر کے اپنے آقاحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ اپنے عشق و محبت کا اظہار کیا۔

ریلی بعد از نماز جمعہ مین بازار دولتالہ سے شروع ہوئی اور شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی بس سٹاپ پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے اختتام پر مقررین نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان اور امریکن پادری کے خلاف جذباتی انداز میں تقاریر کیں۔ تحریک منہاج القرآن کی طرف سے محمودالحق قریشی سرپرست پی پی 4، علامہ قاری محمد یعقوب قادری ناظم دعوت، حافظ محمد عرفان، قاری محمد زمان، علامہ خیام عباس قادری، قاضی احسان غفور، سید نیاز حسین شاہ نے ریلی سے خطاب کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top