تحریک منہاج القرآن کی گستاخانہ فلم کے خلاف عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قومی کانفرنس آج ہو گی

توہین آمیز فلم بنا کر ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے جذبات کا مجروح کرنیوالے دہشت گردوں اورا نسانیت کے بدترین مجرموں کے خلاف تحریک منہاج القرآن کی ’’عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قومی کانفرنس‘‘ آج مرکزی سیکرٹریٹ میں ہو گی۔ عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قومی کانفرنس میں ملک کی تمام مذہبی، سیاسی، سماجی، صحافی، مزدور، طلبہ اور تاجر تنظیموں کے مرکزی رہنماء شرکت کریں گے۔

تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام ہونے والی اس اہم قومی کانفرنس کا مقصد UN اور موثر ممالک کو متفقہ طور پر یہ پیغام دینا ہے کہ توہین آمیز فلم بنانے والے پروڈیوسرز، پروموٹرز، ڈسٹری بیوٹرز اور اداکار عالمی مجرم ہیں انہیں فوری گرفتار کر کے ان پر دہشت گردی کو فروغ دینے کا مقدمہ چلایا جائے۔ اس اہم ترین قومی کانفرنس میں مختلف مذہبی، سیاسی اورسماجی جماعتوں کے اہم رہنماء وسیع ترمشاورت کے بعد گستاخانہ فلم کے حوالے سے آئندہ کیلئے اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top