منہاج القرآن انٹرنیشنل (ساؤتھ اٹلی) کے زیر اہتمام بلزانو تنظیم کا اجلاس

اٹلی (نصرت اللہ شاہد) منہاج القرآن انٹرنیشنل (ساؤتھ اٹلی) کے زیر اہتمام تنظیم نوکا باقاعدہ اجلاس مورخہ 23 ستمبر 2012ء کو بلزانو پروینس کے شہر وی پی تینوں میں منعقدہوا۔اجلاس کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل بلزانو کے سابق صدر محمد انور وڑائچ نے کی۔تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت مولوی محمد آصف نے حاصل کی۔محمد انور وڑائچ (سابق صدر بلزانو) نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تنظیم نو کے لئے ہدایت دیں۔اجلاس میں مہمان خصوصی مرکزی تنظیم کے ناظم ظہیر انجم، ناظم مالیات قاری غلام رسول، محمد ظریف، منہاج القرآن یوتھ لیگ کارپی کے محمد وقاص کے علاوہ یوتھ لیگ کے کارکنان اور بلزانو کے رفقاء نے شرکت کی۔

میٹنگ کا باقاعدہ آغاز ہوا تو ظہیر انجم نے منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے بارے میں مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔تقریب میں باہمی مشاورت سے محمد ندیم قادری (صدر)، محمد نوید (نائب صدر)، عبدالجبار (ناظم)، غلام دستگیر (نائب ناظم)، نصرت اللہ شاہد (ناظم نشرواشاعت)، سیف علی (ناظم مالیات)، محمد عدنان (نائب ناظم مالیات)، مطلوب احمد (ناظم ممبر شپ) اور محمد ساجد (نائب ناظم ممبر شپ) منتخب ہوئے۔ تنظیم سازی میں محمد انور کا کردار مثالی رہا۔اجلاس کے اختتام پر نو منتخب صدرمحمد ندیم نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور بلزانو میں مشن کے فروغ کے لئے اپنی بھر پور صلاحیتوں کے تحت کام کرنے کا عزم کیا۔ تقریب کے اختتام پر لنگر کا بہترین انتظام کیاگیا تھا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top