گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف قانونی کارروائی ہی سب سے بہترین راستہ ہے: معززین بارسلونا (سپین)

بارسلونا (نوید اندلسی ) ہسپانوی میگزین میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف قانونی کارروائی کے فیصلہ پر معززین بارسلونا نے منہاج القرآن انٹرنیشنل (سپین) کی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے، تفصیلات کے مطابق افضال احمد بیدار (قائمقام صدر پاک فیڈریشن)، حافظ عبدالرزاق صادق (جنرل سیکرٹری پاک فیڈریشن)، راجہ شفیق الرحمان کیانی (ڈائریکٹر ریڈیو پاکسلونا)، ڈاکٹر قمر احسان (چیف ایڈیٹر ڈیلی دوست) اور دیگر سماجی وسیاسی شخصیات نے جنرل سیکرٹری MQI سپین نوید احمد اندلسی اور صدر منہاج مصالحتی کونسل (سپین) محمد اقبال چودھری سے ٹیلفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپانش میگزین کی مذموم حرکت پر منہاج القرآن (سپین) کی جانب سے عدالت میں جانے کا فیصلہ اس بات کاثبوت ہے کہ ہم ایک امن پسند مذہب سے تعلق رکھتے ہیں اور قانونی طریقہ سے اس مسئلہ کاحل چاہتے ہیں۔ انہوں نے اس سلسلہ میں منہاج القرآن بارسلونا کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top