عظمت مصطفیٰ (ص) ریلی : کھوئیرٹہ

تحریک منہاج القرآن کھوئیرٹہ کے زیراہتمام 21 ستمبر 2012ء کو یونین کونسل سیری میں ایک عظیم الشان عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی کا انعقادکیا گیا۔ ریلی میں تحریک منہاج القرآن، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، منہاج یوتھ لیگ کھوئیرٹہ کے نوجوانوں کے علاوہ مقامی پرائیوٹ و گورنمنٹ سکولز و کالجز کے طلباء اور عوام الناس کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

شرکاء ریلی نے اسم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پوسٹرز، عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیغامات پر مشتمل بینرز اور گستاخانہ توہین آمیز فلم کے خلاف مذمتی پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے۔ ریلی کی قیادت پرنسپل علامہ اقبال کالج سیری پروفیسر اختر چوہدری، عرفان محمود قادری ناظم تحریک منہاج القرآن کھوئیرٹہ، ہیڈ ماسٹر اصغر چوہدری، ڈاکٹر مسعود احمد، حافظ محمد عجائب صدر TMQ یونین کونسل سیری، قاری وحید احمد ناظم TMQ یونین کونسل سیری، مشرف علی مغل، کامران سلطانی MSM یونین کونسل سیری، سعید اعظم صدر MSM کھوئیرٹہ، مبشر اقبال جنرل سیکرٹری MSM یونین کونسل سیری، صدام مغل، شہباز مصطفوی، سہیل احمد زاہدی و دیگر کر رہے تھے۔

ریلی سے مقررین حافظ آفتاب احمد ضیاء صدر TMQ کھوئیرٹہ، شہزاد وسیم منہاجین سنیئر نائب صدر TMQ کھوئیرٹہ، حافظ محمد وسیم زیدی ناظم دعوت TMQ کھوئیرٹہ، پرویز اکبر چوہدری کوآرڈینیٹر وزیراعظم آزادکشمیر، ہیڈ ماسٹر اصغر چوہدری، حافظ قمر قیوم ناظم دعوت TMQ یونین کونسل سیری، ظفر اقبال غازی ناظم ویلفیئر TMQ کھوئیرٹہ، حافظ شاہد محمود، ڈاکٹر مسعود احمد سرپرست TMQ سیری، لالہ نثار احمد صدر انجمن تاجراں سیری، حافظ نوید احمد، قاری عبدالرحمن، حافظ طاہر اسلم، احمد شاہ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے توہین آمیز فلم کی بھرپور مذمت کی۔ مقررین نے کہا دنیا کہ تمام اسلامی ممالک کے سربراہان اور OIC اس معاملے پر یک زبان ہو کر عالمی اداروں سے قانون سازی کا مطالبہ کریں اور ایسی نازیبا حرکت کرنے والوں کو اسلامی قانون کے مطابق سخت سے سخت دے کر ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ تاکہ آئندہ کوئی ایسی حرکت نہ کر سکے۔

رپورٹ : عرفان محمود مغل قادری
ناظم TMQ کھوئیرٹہ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top