عظمت مصطفیٰ (ص) ریلی : سیالکوٹ

تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے زیراہتمام توہین آمیز فلم کے خلاف عظیم الشان پرامن عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی نکالی گئی، جس میں تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیداران سمیت شہر اقبال کے غیور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اور اپنے آقا و مولا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اظہار وفاداری کا ثبوت دیا۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ حکومت پاکستان امریکہ کی حکومت سے باضابطہ احتجاج ریکارڈ کروائے۔ انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تجویز کی بھرپور تائید کی کہ تمام مسلم ممالک اقوام متحدہ میں اہانت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور تحفظ ناموس رسالت کے لئے ایک قرارداد پیش کریں اوراگر اس کے حق میں اقوام متحدہ میں اگر کوئی قانون نہیں بنایا جاتا تو تمام مسلم ممالک یو این او کا بائیکاٹ کردیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top